24

تھانہ منگھوپیر پولیس کی کارروائی، گٹکا ماوا فروش 2 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ پولیس نے تھانہ منگھوپیر کی حدود میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کےمطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 325 پڑیاں گٹکا ماوا (21 کلو سے زائد) اور نقدی رقم برآمد کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ گٹکا ماوا کی سپلائی چین سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ ولد حیات اور میر گل ولد رسول بخش شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں