**کراچی (ایچ آراین ڈبلیو):** پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے **فیضان راوت اور معاذ فیروز شیخ** سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں افراد کا پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سے **کوئی تعلق نہیں** اور ان کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی سرگرمی یا بیان کو پارٹی مؤقف تصور نہ کیا جائے۔
پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے کہا کہ پارٹی کی نمائندگی یا نام استعمال کرنے والے افراد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی غلط فہمی کو دور کرنا ضروری ہے۔


