صومالیہ کا اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں پر باب المندب سے گزرنے پر پابندی کا اعلان

موغادیشو(ایچ آراین ڈبلیو)صومالیہ نے اسرائیل سے منسلک بحری جہازوں کے آبنائے باب المندب سے گزرنے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب اسرائیل نے صومالی لینڈ کے علیحدہ ہونے والے علاقے کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے اور وہاں اپنا سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔ موغادیشو حکومت نے اس اقدام کو اپنی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

صومالی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اسرائیل کے حالیہ فیصلوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے اور اس کا مقصد قومی مفادات اور علاقائی خودمختاری کا تحفظ ہے۔دوسری جانب اس پیش رفت سے بحیرہ احمر اور باب المندب کے اہم سمندری راستے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جو عالمی تجارتی گزرگاہ کے طور پر انتہائی اہم حیثیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں