کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ پولیس نے گلشنِ معمار کے تھانے کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت سلطان ولد ایوب کے نام سے ہوئی ہے۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 28 پڑیاں گٹکا ماوا (دو کلو سے زائد) اور نقدی رقم برآمد کی گئی۔
ویسٹ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ منشیات کی سپلائی چین سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔


