اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 عادی ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث دو عادی اور پیشہ ور ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد طارق اور دانش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم دانش تھانہ کھارادر میں درج مقدمہ الزام نمبر 86/2026 (دفعات 392، 397، 324، 34 تعزیرات پاکستان) میں انتہائی مطلوب تھا۔دونوں ملزمان کو تھانہ چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، اور ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

ملزم دانش کے سابقہ کریمنل ریکارڈ کے مطابق اس کے خلاف تھانہ بغدادی میں مقدمہ نمبر 596/2022 (دفعات 392، 397، 34) اور تھانہ کھارادر میں مقدمہ نمبر 03/2024 (دفعہ 379) بھی درج ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں