کھڈہر پولیس کی بڑی کارروائی، 48 گھنٹوں میں اندھے قتل کا معمہ حل، 3 ملزمان گرفتار

شہید بینظیرآباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی شہید بینظیر آباد سمیر نور چنہ کی ہدایت پر تھانہ کھڈہر پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر اندھے قتل کا معمہ حل کر لیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل تھانہ کھڈہر کی حدود میں گل بیگ جمالی کو بے رحمی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی نے فوری طور پر پولیس ٹیم کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا۔

ایس ایچ او کھڈہر اور ان کی ٹیم نے جدید تکنیکی وسائل اور انٹیلی جنس معلومات کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے کیس میں ملوث تینوں مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت محمد خان جمالی، بشیر جمالی اور دائم جمالی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ایس ایس پی سمیر نور چنہ نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون کی گرفت سے کوئی مجرم نہیں بچ سکتا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلوانے کے لیے تمام ضروری کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں