شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ چک پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں گھر سے چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ مسروقہ رقم بھی برآمد کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سکندر سومرو کی مدعیت میں تھانہ چک میں گھر میں چوری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں ملزمان شیراز جکھرو، صدام مہر اور اظہر سومرو کو نامزد کیا گیا تھا۔
ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ چک کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی کے احکامات جاری کیے تھے۔ایس ایچ او نیاز احمد بنگلانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مخفی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان شیراز جکھرو اور صدام مہر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے چوری شدہ رقم برآمد کر لی گئی ہے جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق شکارپور پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ایس ایس پی شکارپور محمد کلیم نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔


