ماڈل کالونی پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایسٹ زون کے تھانہ ماڈل کالونی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت الیاس ولد غلام حسین، وقاص ولد غلام حسین اور مصطفیٰ ولد اعجاز حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کی گئی، جس کا نمبر KMF-1974، میکر یونیک 70 سی سی (ماڈل 2018، سیاہ رنگ) ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 158/2026 بجرم دفعہ 381-A کے تحت تھانہ ماڈل کالونی میں درج کر لیا گیا ہے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید چھان بین جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں