پنکی کےبعد “ملکہ” بھی گرفتار،خاتون منشیات فروش سے35کلو چرس برآمد

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)قائدآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون منشیات فروش کو گرفتار کر لیا، جسے پولیس نے نرگس عرف “ملکہ” کے نام سے شناخت کیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ کے قبضے سے 35 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ مبینہ طور پر علاقے میں منشیات کی بڑی سپلائی نیٹ ورک کا حصہ تھی اور اس کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور نیٹ ورک سے جڑے دیگر افراد کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں