انمول عرف پنکی کیس، ایس ایس پی ساؤتھ کی انکوائری منسوخ، ڈی آئی جی ویسٹ کو نیا انکوائری افسر مقرر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) 12-05-2026 کے جاری کردہ حکم نامے کے تحت ایس ایس پی ضلع ساؤتھ محزور علی کو ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیشی کے دوران طریقہ کار کی مبینہ خلاف ورزی کے معاملے کی انکوائری کا افسر مقرر کرنے کا حکم واپس لے لیا گیا ہے۔
نئے احکامات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی عرفان علی بلوچ (PSP) کو اس واقعے کی انکوائری کا افسر مقرر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انکوائری کا موضوع 12 مئی 2026 کو ملزمہ انمول عرف پنکی کو عدالت میں بغیر مناسب طریقہ کار اپنائے پیش کرنے سے متعلق واقعہ ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ انکوائری آفیسر واقعے کے تمام حالات کی تفصیلی تحقیقات کریں گے، ذمہ داری کا تعین کریں گے اور غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف نتائج 3 دن کے اندر متعلقہ دفتر کو پیش کریں گے تاکہ مزید قانونی کارروائی کی جا سکے۔
یہ نامزدگی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس، کراچی رینج کے دفتر سے 13-05-2026 کو جاری کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں