9 اضلاع کی 13 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 17 مئی کو ہوں گے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)الیکشن کمیشن سندھ نے صوبے کے 9 اضلاع کی 13 بلدیاتی نشستوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، جن کے مطابق پولنگ 17 مئی کو منعقد ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور حیدرآباد، جامشورو، دادو، سجاول سمیت 9 اضلاع میں ووٹنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق 5 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل، 2 چیئرمین، 2 وائس چیئرمین اور جنرل وارڈ ممبر کی 4 نشستوں پر انتخابات کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن سندھ کے مطابق مجموعی طور پر 73 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے 59 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں 98 ہزار 808 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں