پہلا “سہولت آن دی گو” بازار ایک ماہ میں مکمل ہوگا، 34 پختہ دکانیں قائم کی جا رہی ہیں

سیالکوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)سرکلر روڈ پر پرانے ریڑھی بازار کی جگہ 34 پختہ دکانوں پر مشتمل “سہولت آن دی گو” بازار پر کام تیزی سے جاری ہے، جسے ایک ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ صفدر شبیر نے زیر تعمیر بازار کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ منصوبہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوامی سہولت پر مبنی اقدام ہے، جس کا مقصد شہریوں کو معیاری اشیاء سرکاری نرخوں پر فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ریڑھی بانوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے پختہ اور خوبصورت دکانیں دی جائیں گی تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق “سہولت آن دی گو” بازار 27 شہروں میں قائم کیے جا رہے ہیں، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں یہ بازار پہلے ہی فعال ہیں جہاں شہری بڑی دلچسپی سے خریداری کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بازار میں “ڈرائیو تھرو” خریداری کی سہولت متعارف کرانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو مزید آسانی فراہم کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں