سندھ میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔اعلان کے مطابق سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون 2026 سے 31 جولائی 2026 تک ہوں گی۔محکمہ تعلیم کے مطابق تعطیلات کا مقصد شدید گرمی کے موسم میں طلبہ کو بہتر سہولیات اور صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں