مذہبی جماعت کی کانفرنس، سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات کے حوالے سے اہم اجلاس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان سے قاری عثمان کی قیادت میں 10 رکنی وفد نے کراچی پولیس آفس میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ضلع ویسٹ میں مذہبی جماعت کی جانب سے منعقد ہونے والی کانفرنس کی سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور مجموعی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کانفرنس کے لیے جامع سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے اور سخت سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔پولیس چیف نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی ہے کہ شرکاء کی سہولت اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام انتظامات مؤثر اور فول پروف بنائے جائیں۔

حکام کے مطابق مجموعی طور پر 300 پولیس افسران و اہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ کانفرنس کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں