منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی پولیس کے حوالے، مزید تفتیش جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سینٹرل جیل سے منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ کو ڈسٹرکٹ سٹی تھانے میں درج مقدمے کے سلسلے میں تحویل میں لیا گیا۔حکام نے بتایا کہ عدالت نے ملزمہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا، جو 13 سے 15 مئی تک دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ سے قتل، منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں تفصیلی تفتیش کی جائے گی۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں