کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مہاجرقومی موومنٹ (پاکستان)کے چیئرمین آفاق احمد کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایسٹ کی زونل ٹیموں نے CIE کیمبرج بورڈ کے امتحانی مرکز ایکسپو سینٹر میں طلبہ، طالبات اور ان کے ہمراہ آنے والے والدین میں پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔
تفصیلات کےمطابق اس فلاحی اقدام میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے انچارج عدنان بھائی سمیت گلشنِ اقبال زون کے انجینئر منیب، نثار، ابراہیم، احمد، عثمان، شاہ کمال، شفیق، طہہ اور حسن سمیت دیگر کارکنان نے حصہ لیا۔منتظمین کے مطابق یہ اقدام امتحانات کے دوران طلبہ اور والدین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی امتحانی مراکز پر پانی کی بوتلوں کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔


