ایل ڈی اے کا مختلف کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی نیلامی کا اعلان

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ایل ڈی اے کا مختلف کمرشل و رہائشی پلاٹوں کی نیلامی کا اعلان، نیلامی 27 مئی کو ایکسپو سنٹر جوہر ٹاون میں ہو گی۔ نیلامی میں جوہرٹاؤن، جوبلی ٹاؤن، ایل ڈی اے ایونیوون، علامہ اقبال ٹاؤن میں واقع کمرشل پلاٹس نیلام کیے جائیں گے۔ نیلامی میں سبزہ زار، ماڈل ٹاؤن، مصطفی ٹاؤن، تاج پورہ اور گجر پورہ میں واقع کمرشل پلاٹس نیلام کیے جائیں گے۔ نیلام عام میں گلبرگ تھری، جوہرٹاؤن، نیو گارڈن ٹاؤن اور جوبلی ٹاؤن میں واقع رہائشی پلاٹس نیلام کیے جائیں گے۔

نیلام عام میں ایل ڈی اے سٹی میں واقع ہیلتھ اور ایجوکیشن سائٹ نیلامی کیلئے رکھی جائے گی۔ نیلام عام میں مختلف پرائم لوکیشنز پر واقع کمرشل پلاٹس رکھے جائیں گے۔ نیلام عام میں ایجوکیشن، ہسپتال، پیٹرول پمپ، مارکی سائٹس کے حقوق کرایہ داری نیلام کیے جائیں گے۔نیلامی میں ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس اورایل ڈی اے سکولز ٹک شاپ کے حقوق کرایہ داری نیلام کیے جائیں گے۔

ایل ڈی اے اور نجی سکیموں میں واقع ایجوکیشن اور ڈسپنسری سائٹس کو بھی نیلامی میں رکھا جائے گا۔ ایل ڈی اے سکول جوہر ٹاون، گلشن راوی، سبزہ زار اور علامہ اقبال ٹاون میں واقع کینٹین کو حقوق کرایہ داری کیلئے نیلام کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں