چارسدہ (ایچ آراین ڈبلیو) چارسدہ میں سوشل میڈیا پر پاک آرمی اور پولیس کے خلاف نازیبا اور دھمکی آمیز مواد شیئر کرنے پر پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (PECA 2016) کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ عمرزئی پولیس نے ڈی پی او سلیمان ظفر کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبداللہ ولد مقصود سکنہ قدیم آباد کو گرفتار کر لیا۔


