پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو)پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں وزارت توانائی، نیپرا، اوگرا، وزارت پٹرولیم اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے، جبکہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو بھی اس مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 199(1) کے تحت توانائی بحران کو ختم کرنا اور اس پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کو کنٹرول نہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے اور توانائی بحران کے باعث کاروبار اور روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ حکومت کو بجلی، گیس اور پٹرول کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے، پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانا چاہیے اور بلنگ کا یکساں نظام نافذ کیا جائے۔

یہ درخواست پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے اور عوامی مفاد میں فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دینے کے لیے دائر کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں