دبئی(ایچ آراین ڈبلیو)دبئی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈرائیور پر 50 ہزار درہم جرمانہ عائد کر دیا اور اس کی گاڑی ضبط کر لی۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی جبکہ گاڑی کی نمبر پلیٹ بھی ہٹا رکھی تھی، جو قانون کی سنگین خلاف ورزی تصور کی جاتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔


