18 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی ضمانت منظور

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)انسدادِ دہشت گردی عدالت کراچی نے مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن کے قتل کے 18 سال پرانے مقدمے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ملزم احمد سعید عرف سعید بھرم کی ضمانت منظور کر لی۔عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم پر کورنگی میں مہاجر قومی موومنٹ کے کارکن طارق کے قتل کا الزام ہے۔ یہ مقدمہ 2009 میں کورنگی پولیس نے درج کیا تھا۔سماعت کے دوران وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے، نہ ہی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا جا سکا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کئی سالوں سے جیل میں ہے، لہٰذا ضمانت دی جائے۔

دوسری جانب پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر قتل کا الزام ثابت کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت منظور کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں