درخشاں اور بوٹ بیسن پولیس کی کارروائیاں، گٹکا ماوا فروش گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کراچی میں درخشاں پولیس کراچی اور بوٹ بیسن پولیس کراچی نے مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد قیوم ولد صادق اور الامدین ولد عبد الکریم کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 207 انڈین گٹکا پیکٹس اور 20 سفینہ پیکٹس برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان یہ ممنوعہ اشیاء علاقے میں فروخت کر رہے تھے۔
گرفتار افراد کے خلاف گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت تھانہ بوٹ بیسن اور درخشاں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں