لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے واقعات سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے اعجاز چوہدری کی نو مئی کے چار مختلف مقدمات میں سزا معطلی کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
اسی طرح میاں محمود الرشید کی بھی نو مئی کے ایک مقدمے میں سزا معطلی کی درخواست خارج کر دی گئی ہے۔عدالتی ریکارڈ کے مطابق ملزمان پر شیر پاؤ پل پر ہنگامہ آرائی، جلاؤ گھیراؤ اور دیگر سنگین الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور اس سے قبل دونوں ملزمان کو ان مقدمات میں دس، دس سال قید کی سزا سنا چکی ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ سزا معطلی کے لیے پیش کردہ درخواستوں میں کوئی ٹھوس بنیاد موجود نہیں، اس لیے انہیں مسترد کیا جاتا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد ملزمان کو اپنی سزائیں برقرار رکھنا ہوں گی۔


