بلدیہ مواچھ گوٹھ میں دیوار گرنے کا افسوسناک واقعہ، 1 شخص جاں بحق، 5 زخمی

کراچی(ایچ آراین دبلیو)کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ پٹھان کالونی کے قریب دیوار گرنے کے افسوسناک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ممتاز ولد محمد علی (عمر 45 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔
زخمیوں میں شامل افراد کی شناخت درج ذیل ہے:
1۔ امان اللہ ولد میر حسین (عمر 35 سال)
2۔ حیدر ولد ولی محمد (عمر 30 سال)
3۔ خادم حسین ولد گلان (عمر 40 سال)
4۔ فاتح محمد ولد محمد عثمان (عمر 45 سال)
5۔ ایک نامعلوم شخص (عمر تقریباً 30 سال)
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں