ایمان مزاری کی متنازعہ ٹویٹس کیس، سپریم کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل پر پیش رفت

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی متنازعہ ٹویٹس سے متعلق مقدمے میں دی گئی سزا کے خلاف دائر اپیل کو باقاعدہ طور پر نمبر الاٹ کر دیا ہے۔ عدالت نے ایمان مزاری کی اپیل کو نمبر 675/2026 جاری کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے سزا معطلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ ہادی علی چٹھہ کی درخواست کو اس سے قبل ہی نمبر الاٹ کیا جا چکا تھا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ایمان مزاری کی اپیل کو نمبر ملنے کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں درخواستوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
قانونی ماہرین کے مطابق اپیل کو نمبر ملنا ایک اہم پیش رفت ہے، جس کے بعد سزا معطلی سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ میں باقاعدہ سماعت متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں