کراچی(ایچ آراین دبلیو)درخشاں پولیس کراچی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ درخشاں کو اطلاع ملی تھی کہ ڈی ایچ اے فیز 6، مسلم کمرشل کے علاقے میں گلی نمبر 1 میں ایک مقام پر غیر قانونی اور غیر اخلاقی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے چھاپہ مارا اور موقع سے تین مرد اور ایک خاتون کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت درج ذیل ہے:
مرد ملزمان:
سید محمد طلحہ ولد سید محمد اصغر
تنویر عباس ولد غلام حسین
عثمان صدیق ولد محمد صدیق
خاتون ملزمہ:
صدف دختر نوشاد
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 309/2026 دفعہ 294/34 پی پی سی کے تحت تھانہ درخشاں میں درج کر لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔


