موچکو پولیس کی کارروائی، اسمگل شدہ 120 کلو چھالیہ برآمد، ایک ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع کیماڑی میں موچکو پولیس کراچی نے چیک پوسٹ پر دورانِ چیکنگ بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق موچکو چیک پوسٹ پر ایک کار کی تلاشی کے دوران 10 بورے چھالیہ برآمد ہوئے جن کا مجموعی وزن تقریباً 120 کلوگرام بتایا جا رہا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق یہ اسمگل شدہ چھالیہ حب چوکی بلوچستان سے کراچی منتقل کی جا رہی تھی۔
کارروائی کے دوران اسمگلنگ میں ملوث ملزم محمد حنیف کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمہ نمبر 267/26 درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں