پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی تردید کر دی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)آل پاکستان پیٹرولیم پمپس اونرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں پیٹرول پمپس کی مجوزہ ہڑتال سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
وائس چیئرمین نعمان بٹ کے مطابق آج سے 5 مئی تک پیٹرول پمپس کی بندش سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد اور افواہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی جاری رہے گی اور ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے متعلق کسی بھی اعلان یا فیصلے سے کوئی تعلق نہیں۔
نعمان بٹ نے مزید کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان کسی بھی ہڑتال کی حمایت نہیں کرتے، لہٰذا عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور معمول کے مطابق خدمات حاصل کرتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں