لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ جس میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیاء باجوہ شامل تھے، نے منشیات کے ملزم ابوبکر کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے سماعت کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن میں پولیس حراست میں منشیات کے ملزمان کی ٹانگیں ٹوٹنے کے غیر معمولی واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ “آپ آنکھیں بند کر سکتے ہیں، ہم نہیں۔” ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ سال 2026 میں گوجرانوالہ ڈویژن میں مجموعی طور پر 186 ملزمان کی ٹانگیں ٹوٹنے کے واقعات پیش آئے۔ رپورٹ کے مطابق:
ضلع گوجرانوالہ میں سب سے زیادہ 158 ملزمان کی ٹانگیں ٹوٹیں
گجرات میں 2 ملزمان
منڈی بہاؤالدین میں 4 ملزمان
سرکاری وکیل نے بتایا کہ سال 2024 میں کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا تھا، جبکہ 2025 میں صرف 30 افراد کی ٹانگیں ٹوٹنے کے واقعات سامنے آئے تھے۔


