بابر اعظم کے خلاف مقدمے کے اندراج کا فیصلہ کالعدم قرار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) ہائیکورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کے خلاف جسٹس آف پیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے بابر اعظم کی جانب سے اندراجِ مقدمہ کے خلاف دائر درخواست منظور کرلی۔ عدالت کی جانب سے یہ فیصلہ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے جاری کیا۔

عدالت نے قرار دیا کہ جسٹس آف پیس کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کا حکم قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں تھا، اس لیے اسے کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔فیصلے کے بعد بابر اعظم کے خلاف مقدمے کے اندراج کا حکم ختم ہو گیا، جبکہ کیس سے متعلق مزید قانونی کارروائی روک دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں