کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)عدالت نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سسرالیوں کو بھیجنے کے جرم میں ملزم عماد کو 9 سال قید اور 10 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کی سزا سنادی۔ جرمانے کی رقم متاثرہ خاتون کو ادا کی جائے گی۔
استغاثہ کے مطابق، ملزم عماد خاتون کا دوست تھا اور شوہر کی عدم موجودگی میں اس کے گھر آیا۔ ملزم نے خاتون کو نازیبا تصاویر بھیجنے پر مجبور کیا اور جسمانی تعلق سے انکار کرنے پر تصاویر فیملی کو بھیج دیں۔
عدالت نے کہا کہ یہ ایک واضح مثال ہے کہ معاشرے میں بعض مرد اپنے مطالبات پر انکار نہیں سن سکتے، اور اس سطح پر حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
جج گلریز میمن نے کہا کہ سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائی سے معاشرتی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔


