ڈیفنس، خاتون کے اغواء، زیادتی اور قتل کا کیس، ملزم فیاض کو عمر قید

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ڈیفنس کے علاقے سے خاتون انصار بی بی کو اغواء کر کے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم فیاض کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی -عدالت نے ملزم پر دو لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا، جس کی رقم مقتولہ کے ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے شریک ملزمہ نسرین کو عدم شواہد کی بنیاد پر کیس سے بری کر دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ شریک ملزم کے بیان پر کسی کو سزا نہیں دی جا سکتی۔

پراسیکیوٹر کے مطابق ملزم فیاض نے نومبر 2020 میں ڈیفنس فیز 7 سے انصار بی بی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور ابراہیم حیدری کے ساتھ مل کر مقتولہ کو زیادتی کے بعد چھری کے وار کر کے قتل کیا۔ مقتولہ کی لاش ایک ماہ بعد ملزم کی نشاندہی پر برآمد ہوئی تھی۔

ملزم کے خلاف گذری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور عدالت نے تمام شواہد کی بنیاد پر فیصلہ سنایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں