لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) سربراہ تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی کی بھارتی جارحیت اور حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
سربراہ ٹی ایل پی حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ پوری قوم اس وقت پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، بھارت کا بزدلانہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، بھارت نے ہمیشہ پیٹ میں چھرا گھونپا ہے،
بھارت کے ان حملوں کا منہ توڑ جواب دینگے، یہ بزدلانہ کاروائی بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے، یہ حملے صرف دہشت گردی نہیں بلکہ عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے، تحریک لبیک پاکستان کا ہر ذمہ دار اور کارکن افواجِ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے،
شروع تم نے کیا ہے ان شاءاللہ ختم ہم کرینگے، خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائیگا، ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب لال قلعہ پر ہم پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرائیں گے، ہر طرف گونج صرف اللہ اکبر اور لبیک لبیک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی ہوگی،


