کمپالا میں زیرحراست پاکستانیوں سے متعلق پیشرفت، 27 افراد کی واپسی متوقع

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)کمپالا میں زیرحراست پاکستانیوں کے حوالے سے تازہ پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق متعدد پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق 27 پاکستانی آج یوگنڈا سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے، جبکہ مزید 30 افراد بھی جلد اپنے ہوائی ٹکٹ کے انتظام کے خواہاں ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ باقی افراد بھی جلد روانہ ہو جائیں گے کیونکہ یہ تمام افراد وزٹ ویزوں پر یوگنڈا میں موجود تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امیگریشن حکام نے ہر فرد پر مالی جرمانہ عائد کیا ہے، جبکہ پاکستانی سفارتی عملہ مسلسل یوگنڈا کے حکام سے رابطے میں ہے تاکہ تمام متاثرہ شہریوں کی واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں