فارن فنڈنگ کیس،عمران خان کے وکیل کا چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ، چالان پیش نہ ہوسکا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران چالان ایک بار پھر عدالت میں جمع نہ کرایا جا سکا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ چالان کی اسکروٹنی رجسٹرار بینکنگ کورٹ کی جانب سے جاری ہے، جس کے باعث کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے گفتگو میں چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ چیٹ جی پی ٹی کے مطابق رجسٹرار چالان کی اسکروٹنی نہیں کر سکتا۔ وکیل نے سوال اٹھایا کہ یہ کون سا کیس ہے جس میں اسکروٹنی رجسٹرار کر رہا ہے۔

پراسیکیوٹر نے جواب میں کہا کہ شاید وکیل کو معلوم نہیں کہ خصوصی عدالتوں میں چالان کی اسکروٹنی رجسٹرار ہی کرتا ہے، اور اگر وہ چیٹ جی پی ٹی کا حوالہ دے رہے ہیں تو اس کا قانونی جواب کیا دیا جائے۔عدالت نے کیس میں دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں