پی ٹی آئی رہنماؤں کا چیف جسٹس کو خط، 34 ماہ سے جیل میں قید

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو) کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے اپنی سزا کے خلاف اپیلوں کی جلد سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل کے ذریعے جاری کیے گئے خط میں کہا کہ وہ پاکستان کے قانون کا احترام کرنے والے شہری ہیں اور اپنے اہلیت کے مطابق ملک کے لیے خدمات انجام دے چکے ہیں، مگر انہیں ان کے قانونی اور آئینی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

خط میں بتایا گیا کہ اے ٹی سی نے جولائی 2025 میں سزائیں سنائی تھیں اور وہ گزشتہ 34 ماہ سے قید میں ہیں۔ انہوں نے سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کیں، مگر 8 ماہ سے ان کی سماعت نہیں ہوئی۔ وکلاء نے بار بار سماعت کی درخواستیں دی ہیں، لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے خط میں مزید کہا کہ چیف جسٹس نے 9 مئی کے کیسز کے جلد فیصلوں کی ہدایات دی تھیں، اس لیے وہ درخواست کرتے ہیں کہ ان کی اپیلوں پر بھی جلد سماعت اور فیصلے کی ہدایت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں