ریسکیو 1122 کے ملازمین پبلک سرونٹس ہیں، پنجاب سروس ٹریبونل کا اختیار نہیں

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) سپریم کورٹ نے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ملازمین کے سروس معاملات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالتِ عظمیٰ نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین سول سرونٹس نہیں بلکہ پبلک سرونٹس ہیں، لہٰذا ان کے سروس معاملات میں پنجاب سروس ٹریبونل کو کوئی اختیار حاصل نہیں۔

سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ ریسکیو 1122 کے ملازمین کے حقوق اور سروس کے امور متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق متعلقہ محکمہ کی نگرانی میں آئیں گے، اور کسی بھی قانونی کارروائی کے لیے مخصوص فورمز اور عدالتیں ہی قابلِ اختیار ہوں گی۔

یہ فیصلہ ریسکیو 1122 کے ملازمین کے سروس حقوق اور قانونی دائرہ اختیار کے حوالے سے اہم قانونی نقطہ قرار پایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں