گومل بازار روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق

ٹانک(ایچ آراین ڈبلیو)خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں تھانہ گومل کی بکتر بند گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بکتر بند گاڑی تھانہ گومل سے ٹانک کی جانب آرہی تھی کہ گومل بازار روڈ پر دھماکے کا نشانہ بنی۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

جاں بحق ہونے والوں میں تھانہ گومل کے ایڈیشنل ایس ایچ او اسحاق خان بھی شامل ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور سیکیورٹی اقدامات سخت کر دیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں