اسلام آباد(ایچ اراین ڈبلیو)حکومت پاکستان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تین سال کی توسیع کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اب وہ ملازمین جن کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال تھی، انہیں 63 سال تک ملازمت جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔
یہ فیصلہ فنانس ڈویژن/اسٹیبلشمنٹ کے مراسلہ نمبر 2025/529-A-5-Est کی روشنی میں اور حکومت کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں پر ہوگا۔
حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد سینئر ملازمین کے تجربے اور پیشہ ورانہ مہارت سے فائدہ اٹھانا اور عوامی خدمات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
یہ نوٹیفکیشن یکم جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا۔


