کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سیشن عدالت وسطی میں شعائر اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے کی سماعت کے دوران عبوری ضمانت پر رہائی پانے والے ملزم رجب بٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
ملزم کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ ملزم کے وکیل میاں علی اشفاق اس وقت عمرے پر ہیں۔
عدالت نے دونوں فریقین کی رضا مندی سے سماعت 10 فروری 2026 تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ ملزم رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔


