شاہ لطیف پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملیر ندی کے قریب سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عبدالحسیب کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے قبضے سے ایک 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز، دوران واردات چھنا ہوا موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ عبدالحسیب شاہ لطیف اور دیگر تھانوں کی حدود میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور پہلے بھی مختلف تھانوں سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے تفتیشی حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دیں تاکہ اسٹریٹ کرائم کو مزید روکا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں