سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بیان میں بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، یہ شرپسند علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی ممکنہ ہندوستانی اسپانسرڈ دہشتگرد کو ختم کرنے کیلیے کلئیرنس آپریشن جاری ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن ’عزم استحکام‘ کے تحت انسداد دہشتگردی کی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں