کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلستان جوہر کے علاقے میں ایس ٹی 6 رفاحی پلاٹ پر قبضے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے 9 سال گزر جانے کے باوجود قبضہ ختم نہ کروانے پر ڈی اے حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔
عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ کو ہدایت دی کہ زمین پر قبضے میں ملوث افسران کے خلاف ڈسپلنری کارروائی عمل میں لائی جائے اور قبضے کے زمہ دار ڈی اے افسران کے خلاف رپورٹ پیش کی جائے۔
ساتھ ہی عدالت نے پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی آئی جی سندھ کو کارروائی کرنے کا حکم دیا اور احکامات پر عملدرآمد کروانے کے بعد دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔
درخواست گزار کے وکیل قائم علی میمن نے بتایا کہ مسجد کے لیے مختص ایک ہزار گز کے پلاٹ پر برطرف اہلکار اسحاق لاشاری اور دیگر افراد نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے، جس سے مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔


