پالتو جانور ہلاک اور غائب ہونے لگے، مردہ جانوروں کا گوشت فروخت

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ٹاؤن شپ میں پالتو جانوروں کی راتوں رات ہلاکت اور غائب ہونے کے واقعات پر پولیس نےسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ایک گروہ کا پتہ لگا لیا۔

پولیس کے مطابق ایک خاکروب رات میں جانوروں کے چارے میں آتشبازی کا مواد ڈال دیتا تھا اور اسی آتشی مواد سے جانوروں کی موت ہو جاتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے ملزم شاہد کو دوران واردات رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو مکینوں نے ملزم کو درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دوران حراست ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم یہ کارروائی راشد نامی ساتھی کے ساتھ مل کر کرتا تھا اسے بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان مردہ جانوروں کا گوشت مختلف دکانوں پر فروخت کرتے تھے جس پر ان کے خلاف 8 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں