قومی پیغام امن کمیٹی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات، قومی بیانیے کے فروغ کیلئے تعاون کی یقین دہانی

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)قومی پیغام امن کمیٹی کی ٹیم نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں قومی بیانیے کے فروغ اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ملاقات کے دوران پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور ریاست دشمن بیانیوں کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ قومی پیغام امن کمیٹی نے فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے اقدامات کی مذمت کی اور واضح کیا کہ دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی سلامتی کے امور میں یکسوئی اور قومی بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملاقات میں فتنہ الخوارج، ٹی ٹی پی اور ٹی ٹی اے کے تناظر میں داخلی سلامتی کے مسائل پر جامع گفتگو کی گئی اور مشترکہ مؤقف مزید مضبوط کیا گیا۔

اس کے علاوہ کشمیر اور غزہ کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف کی توثیق کی گئی اور مظلوموں کی حمایت کو پاکستان کی اخلاقی ذمہ داری قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں