لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم محمد شہباز شریف جامعہ اشرفیہ لاہور پہنچے اور موجودہ مہتمم اعلی مولانا قاری ارشد عبید سے مرحوم مہتمم اعلی مولانا فضل الرحیم اشرفی کی وفات پر تعزیت کی۔
اس موقع پر نائب مہتمم اعلی حافظ اسد عبید، نائب مہتمم و مرحوم کے صاحبزادے زبیر حسن، اور ناظم اعلی قاری مولانا اویس حسن بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی۔


