شاہ فیصل کالونی میں پارک کی زمین پر قبضہ کے خلاف جماعت اسلامی نے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ ہائی کورٹ میں‌شاہ فیصل کالونی میں پارک کی زمین پر مبینہ قبضے کا معاملہ

جماعت اسلامی کے یوسی چیئرمین نے عدالت سے رجوع کرلیا

شاہ فیصل کالونی کے قائد اعظم پارک پر غیرقانونی تعمیرات کی کوشش کی جارہی ہے، وکیل درخواست گزار

سال 2022میں کے ایم سی نے متعلقہ پارک کا کنٹرول ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کو منتقل کیا تھا، وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ

نامعلوم افراد نے پارک کےاطراف دیوار بنا کر غیر قانونی تعمیرات شروع کردی، وکیل درخواست گزار

ڈی جی پارکس، کمشنر کراچی سمیت دیگر حکام کو شکایت کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھائے گئے، عثمان فاروق ایڈووکیٹ

سندھ بلڈنگ کنٹرول آرڈننس نے تحت رفاحی پلاٹ کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، وکیل درخواست گزار

رفاحی پلاٹ پر کمرشل سرگرمیوں کے خلاف سپریم کورٹ کے بھی متعدد فیصلے موجود ہیں، وکیل درخواست گزار

قائد اعظم پارک میں تجاوزات اور تعمیرات کو غیر قانونی قرار دیا جائے، استدعا

کے ایم سی، کمشنر کراچی، پولیس و دیگر کو تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا جائے، استدعا

فریقین کو پارک کی اراضی کسی مقصد کے استعمال سے روکنے کا حکم دیا جائے، استدعا

درخواست چیئرمین یوسی 2 الفلاح شاہ فیصل ٹاؤن سیف الدین کی جانب سے دائر کی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں