کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ،جیل کمپلیکس میں منشیات برآمدگی کیس میں اداکار ساجد حسین کے بیٹے ساحر حسن کو عدالت پیش کردیا گیا
عدالتی حکم کے باوجود تفتیشی افسر عدالت پیش نہیں ہوئے، عدالت نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو تفتیشی افسر کو پیشی کے لئے پابند کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے عبوری چالان کی اسکروٹنی سے متعلق بھی ہدایات جاری کردیں
پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ عبوری چالان کی اسکروٹنی مکمل کرکے پیش کرے،عدالت نے حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اپریل تک ملتوی کردی


