کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم پر جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور موقف اختیار کیا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ترمیم کے ذریعے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، ترمیم کے ذریعے رفاعی پلاٹ کہ استعمال کی تعریف میں تبدیلی کی گئی ہے ،
عدالت سے استدعا ہے کہ ایس بی سی اے کی جانب سے جاری 13 مارچ کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے ، درخواست میں سکریٹری لوکل گورنمنٹ ،سیکریٹری قانون ،ایس بی سی اے ،کے ڈی اے،کے ایم و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے


