کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)سندھ ہائیکورٹ /آئینی بینچ میں آج صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی ، وفاقی حکومت کی جانب سے کمنٹس داخل نہیں کیے گئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کمنٹس داخل کرنے کیلیے مہلت طلب کی۔
عدالت نے درخواست کی سماعت 7مئی کیلیے ملتوی کردی
درخواست نیشنل کمیونیکیشنز سروسز، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور دیگر نے دائر کی ہے
درخواست سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی ہے
پیکا ترمیمی ایکٹ صحافتی فرائض پرجبری سنسرشپ اور بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، درخواست
ترمیم شدہ پیکا ایکٹ آزادی اظہار رائے کے آئینی حق سےمحروم رکھتا ہے، درخواست
پیکا ترمیمی ایکٹ کے سیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا


